بھارت حریت رہنمائوں کو مختلف مقدمات میں پھنساکر ان کے گرد گیرا تنگ کرنے کی سازش کررہا ہے، رپورٹ

منگل 26 جون 2018 13:40

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) بھارتی حکام کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں چھپنے والی خبروں کے مطابق گورنر راج کے نفاذکے ساتھ ہی بھارت مقبوضہ کشمیر میںحریت رہنمائوں کو مختلف مقدمات میں پھنساکران کے گرد گیرا تنگ کرنے کی سازش کررہا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پرعملدآمددہلی میں قائم تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مربوط کارروائی کے ذریعے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میںبھارتی سیکرٹری داخلہ راجیو گائوبہ کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اس مسئلے پر تفصیلی بحث ومباحثہ ہوا اور اس اجلاس میں این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل یوگیش چندرمودی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر کرنل سنگھ کے علاوہ دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک ایک عہدیدار کے مطابق عسکریت پسندوں کی مالی امداد اور منی لانڈرنگ کے بہانے حریت رہنمائوںکے خلاف مربوط کارروائی کی جائے گی۔یہ اجلاس اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ یہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے گورراج کے نفاذ کے چند روز بعد منعقد ہواجبکہ کشمیری عوام کے خلاف کریک ڈائون شروع ہوچکا ہے۔