ایبٹ آباد یونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن 12 جولائی کو منعقد ہو گا

منگل 26 جون 2018 15:49

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا پہلا کانووکیشن 12 جولائی کو منعقد ہوگا جس کیلئے تیاریاں روز و شور سے جاری ۔ اس سلسلہ میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جنہوں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ کیمپس کی تزئین و آرائش کام کا جاری ہے۔ اس سلسلہ میں منگل کو ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف کمیٹیوں کے کنوینئرز نے اپنی اپنی رپورٹ پیش کی، اس موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد علی نے بتایا کہ ڈگری کے اہل طلباء و طالبات کی فہرست کل ویب سائٹ www.aust.edu.pk اور فیس بک آفشل پیج facebook/aust.edu.pk پر اپ لوڈ کر دی جائے گی۔ رجسٹریشن فارم نیشنل بینک ضلع ایبٹ آباد کی تمام برانچز میں دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ کانووکیشن ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا پہلا کانووکیشن ہے اور وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹیاں دی گئی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

طلباء و طالبات مزید معلومات کیلئے دفتری اوقات کار میں فون نمبر 0992-811721-23,0992-811731 یا کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد علی کے موبائل نمبر0333-8758875 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔