عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری لندن روانہ

الیکشن سے عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے ، ہماری جماعت الیکٹ ایبلز کی نہیں کارکنوں کی ہے‘ڈاکٹر طاہر القادری

منگل 26 جون 2018 16:15

عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری لندن روانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری لندن روانہ جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ الیکشن سے عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے ، ہماری جماعت الیکٹ ایبلز کی نہیں کارکنوں کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان میں اپنی مصر وفیات کے بعد اب لندن روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ مختلف تقریبات میں شر یک ہوں گے جبکہ دوسری طرف ڈاکٹر طاہر القادری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ الیکشن میں حصہ لے کر قومی جرم اور گناہ کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

نیب کیسز کو لمبا کر نے کی بجائے انہیں جلد نمٹائے ، نیب کو دھمکانے والے وہی لوگ ہیں جن کو نیب سے خطرہ ہے الیکشن سے مستحکم حکومت اور اسمبلی بنتے نہیں دیکھ رہا نظریہ اور جدوجہد کی بقا اسی میں ہے کہ الیکشن کا بائیکاٹ کیا جائے۔