این اے 35 بنوں سے عمران خان کے کیس کی سماعت کل بدھ تک ملتوی کردی گئی

منگل جون 16:55

این اے 35 بنوں سے عمران خان کے کیس کی سماعت کل بدھ تک ملتوی کردی گئی
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) این اے 35 بنوں سے عمران خان کے کیس کی سماعت کل بدھ تک ملتوی کردی گئی، الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کے دستخط پر مشتمل اصل وکالت نامہ بدھ کی صبح 9 تک مانگ لیا۔پاور آف آٹارنی پر عمران خان کے دستخط نہ ہونے کی وجہ ہونے سے اپیلٹ ٹربیونل نے سماعت ملتوی کر دی ،ْ عمران کے کاغذات پر جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار انعام خان نے اعتراض کیا ہے جس میں درخواست گزار نے موقف ظاہر کیا کہ عمران خان کی سیتا وائٹ سے ایک بیٹی پیدا ہوئی ہے جس کا نام ٹیرئن ہے کو اپنی کاغذات میں ظاہر نہیں کیا گیا۔

عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 ، 63 پر پورا نہیں اترے ،ْاس لئے وہ انتخابات لڑنے کے اہل نہیں۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 لاہور اور این اے 95 میانوالی سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی، ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 131 سے عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلیں خارج کر دی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں نے کاغذاتِ نامزدگی میں بیٹی، اہلیہ اور دونون بیٹوں کے اثاثوں کا ذکر نہ کرنے پر عمران خان کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی تھی۔این اے 95 میانوالی سے بھی کاغذات مسترد کرنے کے خلاف عمران خان کی اپیل منظور کر لی گئی۔ ایپلٹ ٹربیونل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرننگ افسر کے اعتراضات مسترد کر دئیے۔