لالہ موسیٰ ،ْشہر میں مالیاتی اداروں ،ہسپتالوں اور کاروباری مراکز میں سیکیورٹی کے نام پر ناقص کیمرے نصب کیے جانے کا انکشاف

منگل 26 جون 2018 16:56

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) شہر میں مالیاتی اداروں ،ہسپتالوں اور کاروباری مراکز میں سیکیورٹی کے نام پر ناقص کیمرے نصب کیے جانے کا انکشاف۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو تین ماہ میں بنکوں ،ہسپتالوں اور کاروباری مراکز کے قریب ہونے والی وارداتوں کے لیے تفتیش کے دوران جب پولیس نے سیکیورٹی کیمروں کے ذریعے مدد لینا چاہی تو انکشاف ہوا کے ان کیمروں کا زوم ،پکسل انتہائی ناقص ہے ملزمان کے چہرے شناخت کرنے میں پولیس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا دلچسپی کی بات یہ ہے کہ دو وارداتیں بنکوں کے اندر ہوئیں جہاں کیمروں کے رزلٹ بھی انتہائی ناقص رہے تاہم پولیس نے بھی ناقص سیکیورٹی کیمروں کے حوالے سے رہورٹ اعلی حکام کو ارسال کردی ہے اس سلسلہ میں فرداً احکامات کا انتظار ہے دوسری طرف ڈکیتیوں اور چوری سے متاثرہ افراد نے گلہ کیا ہے کہ پولیس اگر سختی کرے تو ملزمان کو ٹریس کیا جاسکتا ہے عوامی وسماجی حلقوں نے ہولیس حکام سے سیکیورٹی کے حوالے سے سختی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :