سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حصول کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

منگل 26 جون 2018 17:19

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شفیع محمد سٹھیو نے سندھ میں تعلیم کی بحالی اور اساتذہ کے جائز تسلیم شدہ مطالبات کے حصول کے لئے متفقہ طور پر تین مرحلوں میں مرحلہ وار تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ یہ بات انہوں نے پریس کلب ٹنڈو محمد خان میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،شفیع محمد سٹھیو نے کہا کہ پہلے مرحلے میں یکم جولائے سے تین جولائی تک تمام تعقلہ ہیڈکواٹروں میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائی جائے گی، دوسرے مرحلے میں سندھ کے تمام اضلاع میں چھ جولائی کو احتجاجی مظاہرے ہر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں کئے جائیں گے،اور تیسرے اور آخری مرحلے میں سندھ کے اساتذہ اپنے جائز مسائل کے حل کے لئے بایومیٹرک نظام کو ضلع کی سطح پر رائج کرنا ، سندھ یونیورسٹی اور این ٹی ایس اساتذہ کو ریگیولر کرانے کے عمل میں جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کرنا، خوشحال سندھ کی تباہ حال تعلیم کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے اسکولوں کی عمارتوں کی حالت انتہائی خستہ ہے، اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کی کمی کے ساتھ ساتھ فرنیچر ، واش روم کی سہولتیں اورپینے کے صاف پانی کی فراہمی کی لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کے اساتذہ محنتی اور جفاکشی کے ساتھ اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں،اور وہ محدود وسائل کے باوجود اپنا کام بھرپور طریقے سے کر رہے ہیں، اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے ہماری پرامن جدوجہد پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی کامیاب رہے گی۔اس موقع پر شاہنواز مہر، عارف قریشی، نیک محمد لغاری، عبداللطیف زئور اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :