پاکستان باڈی فیڈریشن انتخابات ،نوید اکرم چیمہ صدر‘سہیل بن قیوم سینئر نائب صدر اور طارق پرویز جنرل سیکرٹری منتخب

منگل 26 جون 2018 17:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات گزشتہ روز پاکستان اولمپک ہائوس لاہور میں منعقد ہوئے جنرل باڈی اجلاس کی صدارت نوید اکرم چیمہ کی ہدایات کے مطابق نائب صدر سہیل بن قیوم نے کی‘پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری محمد جہانگیر (چیئرمین کراٹے فیڈریشن) نے بطور آبزرور شرکت کی اجلاس میں سندھ‘بلوچستان ‘خیبرپختونخوا‘اسلام آباد کی صوبائی اولمپک سے الحاق شدہ ایسوسی ایشنز نے شرکت کی جبکہ پاک آرمی ‘پاکستان واپڈا‘ریلویز ‘پولیس اور پاکستان ججنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری ہونیوالی پریس ریلز کے مطابق پنجاب ایسوسی ایشن کا کیس عدالت میں ہونے کے باعث ان کے کسی نمائندے نے شرکت نہیں کی ‘اگ لے ماہ ہونیوالے اجلاس میں پنجاب کی ایسوسی ایشن کیلئے عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا جس کی صدارت نوید اکرم چیمہ کریں گے ‘لاہور میں ہونیوالے انتخابی اجلاس میں مشترکہ پینل تشکیل دی جائے جس کو تمام اجلاس کے نمائندوں نے اتفاق رائے سے منظور کیا اور اگلے چار برس کے لئے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق نوید اکرم چیمہ صدر‘سہیل بن قیوم سینئر نائب صدر ‘طارق پرویز جنرل سیکرٹری ‘طارق ظفر ‘محمد الیاس گھمن نائب صدور ‘سید سعید جمیل فنانس سیکرٹری ‘عبدالعلی اور محمد شہباز ایسوسی ایٹ سیکرٹری ہونگے جبکہ ایگزیکٹو ممبران میں محمد اقبال ‘حیدر عباس اور احسان اللہ شامل ہیں جنری باڈی اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ تین نائب صدور آرمی ‘ریلویز اور پنجاب جبکہ ایک ایسوسی ایٹ سیکرٹری پنجاب سے لیا جائے گا جن کا انتخاب آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا ۔