الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشن کے باہر اور اندر فوج کی تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کو مراسلہ جاری کر دیا

مراسلے میں پولنگ اسٹیشن پر23تا 26 جولائی فول پروف سیکورٹی کیلئے پاک فوج کی تعیناتی عمل میں لانے کا کہا گیا ہے،ترجمان

منگل 26 جون 2018 18:38

الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے  پولنگ اسٹیشن  کے باہر اور اندر فوج کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات2018کے لئے پولنگ اسٹیشن کے باہر اور اندر پاک فوج کو تعینات کرنے کے لئے وزارت دفاع کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا، مراسلے میں پولنگ اسٹیشن پر23تا 26 جولائی فول پروف سیکورٹی کے لئے پاک فوج کی تعیناتی عمل میں لانے کا کہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنرل الیکشن 2018ء کے پٴْرامن انعقاد اور پولنگ والے دن کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے پولنگ اسٹیشن کے باہر اور اندر پاک فوج کو تعینات کرنے کے لئے وزارت دفاع کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا۔

جس کے تحت پولنگ اسٹیشن پر23جولائی 2018ء تا 26 جولائی 2018ء پر فول پروف سیکورٹی کے لئے پاک فوج کی تعیناتی عمل میں لانے کا کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بیلٹ پیپر کی چھپائی اور ترسیل کے دوران پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان پریس اسلام آباد، نیشنل پرنٹنگ سیکورٹی کمپنی کراچی اور پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن اسلام آباد پر پاک فوج کو27جون 2018ء سے لے 26جولائی 2018ء تک تعینات کیا جائے۔