پیپلز پارٹی کے رہنماء میر احمد چلتن وال اور رئوف قلندرانی نے پیپلز پارٹی بلوچستان سے مستعفی ہوکر ملی مسلم لیگ میں شمولیت کااعلان کردیا

منگل 26 جون 2018 19:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) ممتاز قبائلی وسیاسی رہنماء او رپیپلز پارٹی کے رہنماء میر احمد چلتن وال اور رئوف قلندرانی نے کہاہے کہ ان سے پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے عام انتخابات کے موقع پر پارٹی ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا جو انہوں نے پورا نہیں کیا جس پر انہوں نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی اختیار کرکے ملی مسلم لیگ پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور میں پارٹی کے سربراہ رانا محمد اشفاق کی موجودگی میں ملی مسلم لیگ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتاہوں ،انہوں نے یہ اعلان منگل کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ میں آج سے ملی مسلم لیگ پارٹی کیلئے کام کروں گا اور انشاء اللہ بلوچستان میں اس پارٹی کو مضبوط بنانے میں اہم رول ادا کروں گا ،اس سے قبل ملی مسلم لیگ پارٹی کے سربراہ رانا محمد اشفاق نے میر احمد چلتن وال اور رئوف قلندرانی کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی اور آنیوالے انتخابات میں پارٹی کی جانب سے امیدوار ہوں گے ۔