پاک انسٹیٹیوٹ آف پیس سٹڈیز کے زیر اہتمام جنوبی ایشیاء میں باہمی روابط اور علاقائی معیشت کے عنوان پر دو روزہ کانفرنس کل شروع ہوگی

چین، بھارت ، بنگلہ دیش ، مالدیپ، سر ی لنکا ، بنگلہ دیش ، افغانستان ، بھوٹان کے ماہرین شرکت کریں گے

منگل 26 جون 2018 19:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) پاک انسٹیٹیوٹ آف پیس سٹڈیز کے زیر اہتمام جنوبی ایشیاء میں باہمی روابط اور علاقائی معیشت کے عنوان سے دو روزہ کانفرنس کل (بدھ کو) شروع ہوگی۔ کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ عوامی جمہوریہ چین، بھارت ، بنگلہ دیش ، مالدیپ، سر ی لنکا ، بنگلہ دیش ، افغانستان ، بھوٹان سے ماہرین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن لی جیان ژاو کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ابتدائی سیشن کی صدارت وزارت خارجہ کی ڈائریکٹر جنرل (چین) عائشہ علی کریں گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پاک انسٹی ٹیوٹ آف پیس سٹڈیز پاکستان محمد عامر رانا خطاب کریں گے اور کانفرنس کی غرض و غایت سے آگاہ کریں گے۔ کانفرنس میں سفارت کار ، ماہرین اور مقتدرتعلیمی و تحقیقی اداروں کے سربراہان اور نمائندوں کے علاوہ طلباء و طالبات اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔