الیکشن کمیشن کی جانب سے معذور افراد کو رائے دہی کے استعمال میں سہولت کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپر کا اہتمام

منگل 26 جون 2018 19:49

الیکشن کمیشن کی جانب سے معذور افراد کو رائے دہی کے استعمال میں سہولت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے معذور افراد کو رائے دہی کے استعمال میں سہولت کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپر کا اہتمام کیا ہے جس کے حصول کیلئے آخری تاریخ 5 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے معذور افراد کو آسانی کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹ کے استعمال کی سہولت دی ہے۔ ایسے تمام افراد جن کے نادرا شناختی کارڈ پر معذور اندراج ہے وہ اپنے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو پوسٹل بیلٹ کے حصول کیلئے 5 جولائی تک درخواست ارسال کریں۔