گورنر خیبر پختونخواہ کا پشاور میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر اظہا ر افسوس

منگل 26 جون 2018 21:17

گورنر خیبر پختونخواہ کا پشاور میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے منگل کے روز پشاور میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارہ کے حادثے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے حادثے میں دونوں پائلٹوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

گورنرنے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اورپسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی ہے۔