Live Updates

کامیاب ہوکر اپنے پہلے سو دن میں حلقے کی تقدیر بدل دونگا،حلیم عادل شیخ

منگل 26 جون 2018 21:35

کامیاب ہوکر اپنے پہلے سو دن میں حلقے کی تقدیر بدل دونگا،حلیم عادل شیخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف پی ایس 99کے امیدوار حلیم عادل شیخ نے بزنس کوآپریٹیو سوسائٹی میں ایک بڑے عوامی اجتماع میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ لوگ عمران خان کی جانب سے ملک میں تبدیلی لانے کے لیے سو دن کے پلان کو تو جانتے ہی ہونگے مگر میرا صرف اس حلقے کے لیے سو دن کا پلان ہے میں کامیاب ہوکر اپنے پہلے سو دن میں حلقے کی تقدیر بدل دونگا۔

انہوںنے جلسے کے آرگنائزر حسن یار خان کو کامیاب جلسہ کروانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ میں اس حلقے کی عوام کو کبھی مایوس نہیں کرونگا۔؂ حلقے میں پبلک ڈسپینسریز کو فعال کیا جائیگا اور فری ایمبولینس سروس چلائی جائیگی،سرکاری اسکولوںمیں بہتری لائینگے جہاں پرائیوٹ اسکولوں کے برابر تعلیمی معیار ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حلقہ کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو لیز کروا کر مکینوں کو مالکانہ حقوق دلوائینگے۔

انہوںنے کہاکہ وفاق کے خصوصی فنڈ سے علاقے کی ترقی اورخوشحالی کو یقینی بنائینگے ،یہاں کی عوام کے بڑے مسائل میں پولیس گردی اور نادرہ کا مسئلہ اہم ہے نادرہ کا آفس اس حلقے میں لیکر آئونگا جہاں ان کی من مانیاں نہیں چلے گی ،انہوںنے کہاکہ نادرہ آفس کا قیام عمل میں لاکرقانونی طور پر بلاک شدہ شہریوں کے شناختی کارڈ بنوا کر دیئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقہ کے تمام روڈ، راستوں اورگلیوں کو پختہ کرایا جائے گا ،حلیم عادل شیخ نے مچھر کالونی میں حاجی بخت محمد،حاجی جمال خان،یارمحمد مالی اور علاقہ معززین کی جانب سے شاندار استقبالیہ میں بھی شرکت کی جہاں کی عوام نے انہیں کامیابی کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا،انہوںنے اس دوران لاسی گوٹھ ،جونیجو کالونی اور راجپوت محلے کا بھی دورہ کیا اور عوام سے ان کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی علاوزہ ان تمام مقامات پر عوام کے درمیان پمفلٹ تقسیم کیئے گئے اور ان سے بلے کے نشان پر مہر لگانے کا کہا گیا۔ #
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات