ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے عام انتخابات 2018 کے لئے اپنے دس نکاتی انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

منگل 26 جون 2018 22:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے عام انتخابات 2018 کے لئے اپنے دس نکاتی انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے انسانی حقوق ، ملکی داخلی معاملات، صوبائی حقوق و اختیارات ، پاک چین اقتصادی راداری، تعلیم ، صحت ، نوجوانوں کو با اختیار بنانے ، مزدوروں کے حقوق ، فن و ثقافت، کھیل اور تفریح اور کوئٹہ شہر کی تعمیر و ترقی جیسے اہم مسائل کو اپنی ترجیحات کا حصہ بنا لیا ہے پارٹی نے انسانی حقوق کے مسئلے کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ ڈی پی انسانی حقوق کے عالمی منشور (UDHR) پر مکمل عمل درآمد پر یقین رکھتی ہے اور اس سلسلے میں اس عالمی منشور کے تمام نکات کو صوبائی سطح پر با عمل بنانے کے لئے موئثر آواز بلند کریگی ، اس ضمن میں درجہ زیل نکات کو ترجیح دی جائیگی۔

(جاری ہے)

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی سمجھتی ہے کہ فرسودہ روایات ، سیاسی ، سماجی،معاشی معاملات اور فیصلہ سازی میں عدم شراکت داری کے باعث خواتین ہر سطح پر نا انصافیوں کا شکار ہیںپارٹی جنسی برابری پر یقین رکھتی ہے اسی تناظر میں پارٹی اعلی سطح کے تمام آئین ساز ایوانوں سمیت زندگی کے ہر شعبے میںخواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں با اختیار بنانے کے لئے قانون سازی کرنے کی کوشش کرنے کے ساتھ انہیں معاشی طور پر خود انحصار بنانے کے لئے پیشہ ورانہ مہارت ، تکنیکی و معاشی ذرائع کی فراہمی کے لئے اقدامات کریگی۔

اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد ہر بچے کو مفت اور لازمی تعلیم کی فراہمی کو بچوں کا بنیادی حق قرار دیا گیا ہے۔ ایچ ڈی پی آرٹیکل 25-A کو مکمل طور پر لاگو کرنے کے لئے موثر جدوجہد کریگی کم عمر بچوں کی مشقت سے متعلق قوانین کو با عمل اور موثر بنانے کیلئے جد و جہد کی جا ئیں گی۔ پارٹی بچوں پر ہر طرح کی تشدد کی روک تھام کی کوشش کرئیگی اور ان کی ذہنی نشونما کیلئے کھیل کود کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کردار ادا کریںگی۔

HDP سیاسی عمل میں مذاہب کے غلط استعمال و تشریح سمیت اقلیتوں کو دوسرے درجے کے شہری بنائے رکھنے کے قوانین کی مخالفت کریںگی ۔اقلیتوں کے خلاف تفریق اور امیتاز پر مبنی قوانین پر نظر ثانی کیلئے جد و جہد کرتے ہوئے انھیں بھی دیگر شہریوں کی طرح برابر حقوق دینے کیلئے جد و جہد کریںگے۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی دہشتگردی اور شدت پسندی کی ہر شکل کو ملک و قوم کی بقا کیلئے زہر قاتل سمجھتی ہیں اور دوسرے اقوام کے ساتھ مل کر نفرت اور مذہبی شدت پسندی کے خلاف اپنی جد و جہد جاری رکھے گی۔

HDP جمہوریت، جمہوری اداروں،جمہوری اقدار کی مضبوطی، قانون و آئین کی بالا دستی و پاسداری اور انصاف تک ہر شخص کی رسائی کیلئے جد و جہد اور مذہب ، نسل، قوم اور جنس کی بنیاد پر تعصب کی مذمت کریگی پارٹی بغیرکسی تفریق اور تعصب کے شہریوں کو برابر حقوق دہنے پر یقین رکھتی ہیں ۔HDP دہشتگردی ، شدت پسندی ،اور فرقہ واریت کی بیخ کنی کیلئے جدید مربوط اور پیشہ وارانہ دفاعی حکمت عملی پر یقین رکھتی ہے اور اس ضمن میں تمام داخلہ،خارجہ، سیکورٹی پالیسیوں کو جدید خطوط پر استوار اور ملکی و قومی مفادات سے مربوط کرنے کے عمل کے خواہاں ہے جس کے لئے ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر جدوجہد کی جائیگی۔

ایچ ڈی پی بلوچستان میں آباد تمام اقوام کے درمیان رواداری ، بھائی چارے کی مستحکم فضاء چاہتی ہے پارٹی صوبے کے تمام اقوام کوبا اختیار کے حامی ہے اس مقصد اٹھارویںآئینی ترمیم کے مکمل نفاذ اور تیل ، گیس ، پانی ، بجلی،توانائی ، صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں سے متعلق قانون سازی اور پالیسی کی تشکیل کے لئے جدو جہد کریگی۔ پارٹی انجمن سازی ،آزادی رائے اور اطلاعات تک رسائی کے حق کو یقینی بنانے سمیت متوازی قوانین کے خاتمے اور یکساں نظام انصاف کو فروغ دینے کے لئے جدوجہد کریگی