اٹک، الیکشن کمیشن کی طرف سے اعلان الیکشن پبلسٹی کا ضابطہ اخلاق جاری

منگل 26 جون 2018 22:39

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) الیکشن کمیشن کی طرف سے اعلان الیکشن پبلسٹی کا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت سیاسی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ/سپوٹر کی طرف سے درج ذیل سائز سے بڑے پوسٹر، پمفلیٹ، بینر اور پوٹریٹ پر پابندی ہو گی ، پوسٹر سائز: 18 انچ × 23 انچ ، پمفلٹ سائز: 9 انچ × 6 انچ ، بینرسائز: 3 فٹ × 9 فٹ ، پوٹریٹ سائز: 2 فٹ × 3 فٹ ، سیاسی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ/سپوٹر کی طرف سے دیوار، یا کسی عمارت پر پوسٹر، پمفلٹ یا کوئی مٹیریل چسپاں کرنے پر پابندی ہوگی ، کسی سیاسی جماعت، امیدوار، الیکشن ایجنٹ/سپوٹر کی طرف سے کسی انتخابی مٹیریل پوسٹر، پمفلٹ بینر پر کسی سرکاری ملازم کی تصویر لگانا منع ہے ، پرنٹنگ صرف ٹیکس رجسٹر پرنٹر سے کروائی جائے گی اور مٹیریل پر پرنٹنگ کمپنی کا نام واضح درج ہونا چاہیے ، پبلسٹی مٹیریل پر تصویر صرف اور صرف امیدوار کی ہوگی ، فلیکس مٹیریل کا استعمال کسی بھی طرح سے منع ہے۔

(جاری ہے)

بینر یا دیگر میٹیریل صرف کپڑے کا بنا ہو سکتا ہے ، امیدوار کے حق میں کوئی بھی بینر، پوسٹر یا پمفلٹ کسی ورکر کی طرف سے ہو وہ بھی امیدوار کے انتخابی کھاتی/بجٹ میں شمار ہوگا ان تمام ہدایات پر سختی سے عمل کریں ہر پارٹی سوموار تک تمام لوگوں کو بریفنگ دے گی ۔