فیصل آباد،انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد

منگل 26 جون 2018 23:21

فیصل آباد ۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پرمحکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن اور انجمن انسداد منشیات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے اشتراک سے آگاہی واک منعقد ہوئی ،ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد مسعود فروکہ اور ایکسائز آفیسر رانا خالد نے واک کی قیادت کی جبکہ جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات محمد انوار خاں،سوشل ویلفیئر آفیسر صوفیہ رضوان،میڈیکل سوشل آفیسر رابعہ،اسسٹنٹ ایکسائز آفیسرز رانا احمد حسن،عبدالستار اعوان،چوہدری غلام رسول،انسپکٹرز ایکسائز رانا فیصل،ضرار احمد کے علاوہ طالب علم،این جی اوز کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی واک میں شرکت کی،واک ضلع کونسل چوک سے شروع ہو کر خلیق قریشی روڈ سے ہوتی ہوئی کچہری بازار چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،واک کے شرکاء نے نشہ سے انکار،زندگی سے پیار،نشہ کے نقصانات اور دیگر تحریروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،واک کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ نشہ انسان کو انسانیت کی رفعتوں سے تنزلی کے گڑھوں میں دھکیل دیتا ہے لہذا معاشرے کو نشہ سے انکاراور زندگی سے پیار کا سبق ذہن نشین کرانے کیلئے آگاہی پروگرامز کاانعقاد ناگزیر ہے،انہوں نے کہا کہ منشیات کیخلاف عالمی دن منانے کا مقصد اس برائی کیخلاف جہاد کے عزم کی تجدید کرنا ہے تاکہ نشہ کیخلاف نفرت کو اجاگر کرکے اس کے استعمال پرقابو پایا جاسکے، واک سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ،جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات ودیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ عوامی آگاہی کیلئے واکس،سیمینار اور دیگر پروگرامز تسلسل کے ساتھ جاری رہنے چاہیں۔

متعلقہ عنوان :