ڈی جی خان،میونسپل کمیٹیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان،کمشنر نے چیف آفیسرز کی چھٹیاں منسوخ کردیں

منگل 26 جون 2018 23:23

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد نے میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان سمیت ڈویژن بھر کی میونسپل کمیٹیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف آفیسرز کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ․ ایک ہفتہ کی مہلت دیتے ہوئے صفائی کا نظام بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں ․ ملازمین اور مشینری کا ریکارڈ 24گھنٹے کے اندر طلب کر تے ہوئے ڈیوٹی روسٹر بھی طلب کر لیا ․ چیف آفیسرز موع پر موجود رہ کر عملہ کی حاضری او رصفائی چیک کریں ․ غیر حاضر اور ناقص کارکردگی کے حامل ملازمین کو فارغ کر دیا جائے گا ․ انہوںنے یہ بات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ․ اجلا س میںڈیرہ غازیخان ، راجن پور اور لیہ کے ڈپٹی کمشنرز بالترتیب علی اکبر بھٹی ، اللہ ڈتہ وڑائچ ، رفاقت علی کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر ز اظفر ضیاء ، رانا شوکت علی ، اے سی جی سیف الرحمن بلوانی ، اے ڈی سی آر مظفرگڑھ عطاالحق ، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد ، چیف آفیسرز ڈاکٹر عامر ، اسداللہ ، ڈاکٹر شاہد مگسی ، اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیا ، شازیہ محبوب ، شاہد ملک ، ڈویژن بھر سے چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیزاور متعلقہ افسران شریک تھی․ کمشنر نے کہاکہ ایک ہفتہ کے اندر اہم علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر نظر آنی چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :