الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی میٹریل کی تیاری اور سائز کے حوالے سے ہدایات

منگل 26 جون 2018 23:23

الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی میٹریل کی تیاری اور سائز کے حوالے سے ..
ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی مٹیریل کی تیاری اور سائز کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ․ پرنٹرز، پبلشرز کے علاوہ بینرز ، پینافلیکس اور دیگر انتخابی مواد تیار کرنے والے سائز اور دیگر ہدایات پر عمل کریں ․ بینرز ، پینا فلیکس اور دیگر تحریر پر نام اور رابطہ نمبر کااندراج لازمی کیا جائے کسی بھی انتخابی مواد پر قرآنی آیات تحریر نہیں ہوں گی ․ انہوںنے یہ بات ضلع میں کام کرنے والے پرنٹرز اور پبلشرز سمیت اس کاروبار سے منسلک مالکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ․ اجلا س میں ڈی پی او وقاص حسن سمیت دیگر افسران موجود تھے ․ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمشن کی طرف سے پوسٹر کا سائز 18*23انچ ، ہینڈ بلز، پمفلٹس، لیف لٹس9*6انچ، بینر 3*9انچ اور پوٹریٹ 2*3فٹ مقرر کیاگیاہے ․ اس سائز سے بڑا مواد تیار نہ کیا جائے ․ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مانیٹرنگ ٹیم کے اراکین ایسے مواد کی چیکنگ کریں گے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔