Live Updates

علی مدد جتک عمران خان کی فکر چھوڑ کر اپنی فکر کریں،سب سے پہلے بلاول ہائو س کی اصل قیمت عوام کے سامنے رکھیں ، بابر یوسفزئی

منگل 26 جون 2018 23:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے صوبائی صدر پیپلز پارٹی علی مدد جتک کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی مدد جتک عمران خان کی فکر چھوڑ کر اپنی فکر کریں اور سب سے پہلے بلاول ہا ئو س کی اصل قیمت عوام کے سامنے رکھیں بلاول زرداری اور آصف زرداری کے کرپشن سے بنائے گئے تفصیلات عوام کے سامنے لائیں چیرمین پاکستان تحریک انصاف کو پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ نے صادق و امین قرار دیا ہے ہمیں پتہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے سابقہ دور میں بلوچستان کی عوام کے ساتھ جو سلوک کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں بلوچستان کی عوام کے جائز حقوق لوٹنے اور کرپشن کرنے کا جواب پاکستان پیپلز پارٹی کو 2013ء میں مل چکا ہے اور آنے والے دور میں بلوچستان کی عوام مزید اپنا فیصلہ سنائے گی علی مدد جتک ہماری فکر چھوڑ کر اپنی فکر کرے پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے مک مکا سے تنگ آچکی ہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان تمام کرپٹ عناصر کا بھرپور مقابلہ کریں گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات