Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کا مقصد غریب عوام کو ان کے حقوق کا شعور دلانا ہے، ظاہر شاہ طورو

بدھ 27 جون 2018 12:01

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف پی کے 52 مردان کے اٴْمیدوار ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں ملک سے کر پشن لوٹ مار اور حقیقی معنوں میں تبدیلی لانے کیلئے اپنی جدوجہد کررہی ہے، پاکستان تحریک انصاف نے بہت سے مسائل کو ختم کیا ہے ،25 جولائی کو حکومت بنا کر پاکستان کے غیور عوام کی تقدیر بدلیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے 52 کے ضلعی ممبر اقتدار خان کی رہائش گاہ یونین کونسل روڑیا مردان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر این اے 21 اور پی کے 50 کے اٴْمیدواراورسابقہ وزیر تعلیم و توانائی محمد عاطف خان نے بھی خطاب کیا۔ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ سابقہ صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوامیں مثالی حکومت کے ذریعے صوبے سے تھانہ اور پٹوارکلچر ختم کرکے عام آدمی کو انصاف گھر کی دہلیز پر مہیاء کیا۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں صحت ،تعلیم ،مال میں انقلابی تبدیلیاں لاکر کرپشن اور رشوت کی سوچ کوختم کردیا ، جو پہلے عوامی جلسوں میں آنے سے ڈرتے تھے آج وہ کھلم کھلا جلسے کررہے ہیں جو آمن کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن، انصاف اور روزگار حکمرانوں کی نہیں ملک کے شہریوں اور غریبوں کی ضرورت ہے، حکمرانوں کی ترجیحات میں غریب عوام کے مسائل کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کا مقصد غریب عوام کو ان کے حقوق کا شعور دلانا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات