صدر مملکت ممنون حسین نے دو نئے نگران وفاقی وزراء میاں مصباح الرحمن اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد نعیم لودھی سے ان کے عہدے کا حلف لے لیا

بدھ 27 جون 2018 12:27

صدر مملکت ممنون حسین نے دو نئے نگران وفاقی وزراء میاں مصباح الرحمن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے دو نئے نگران وفاقی وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لے لیا ہے، حلف اٹھانے والے نگران وفاقی وزراء میں میاں مصباح الرحمن اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد نعیم لودھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب بدھ کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں نگراں وزیر اعظم ، نگران وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔