نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک پشاورپہنچ گئے

بدھ 27 جون 2018 12:27

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک پشاورپہنچ گئے
پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک بدھ کو یہاں پہنچ گئے۔ وہ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفرجھگڑا اور نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

نگران وزیر اعظم امن و امان کی صورتحال بارے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔