تحصیل کونسل لکی مروت نے سالانہ ٹھیکوں کی منظوری دے دی

بدھ 27 جون 2018 12:29

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) تحصیل کونسل لکی مروت نے نئے مالی سال کے لئے تین کروڑ88لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سالانہ ٹھیکوں کی منظوری دے دی ۔کونسل کا اجلاس تحصیل نائب ناظم و کنوینئر ایڈووکیٹ حافظ آصف سلیم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تحصیل ناظم حاجی ہدایت اللہ خان، اراکین کونسل اور ٹی ایم اے افسران نے شرکت کی تحصیل ناظم حاجی ہدایت اللہ خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن نظام کے تحت ٹھیکے شفاف طریقے سے گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں زیادہ ریٹ پردیئے گئے ہیں جس سے ٹی ایم اے کی آمدن میں اچھا خاصا اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیزواڈہ سٹاپ، شہباز خیل اڈہ سٹاپ، عمر تتر خیل اڈہ سٹاپ، غزنی خیل اڈہ سٹاپ، ملنگ اڈہ سٹاپ، لنڈیواہ اڈہ سٹاپ،تتر خیل گلی جان اڈہ سٹاپ، میلہ مویشیاں غزنی خیل، سائن بورڈ فیس، رکشہ فیس لکی سٹی، انٹری فیس لکی سٹی، بس سٹینڈ لکی اور میلہ مویشیاں پیزو ٹھیکوں کی نیلامی سے اگلے مالی سال کے دوران تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کو3کروڑ88لاکھ 47 ہزار500روپے کی آمدن حاصل ہوگی مذکورہ خطیر رقم ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ میونسپل ایڈ منسٹریشن کی حدود میں میونسپل سروسز کی بہتری پر خرچ کی جائے گی اجلاس میں سلاٹر ہائوس کے ویٹرنری ڈاکٹر کو مراعات دینے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ اراکین کونسل شوکت خان و دیگر نے کہا کہ چونکہ عام انتخابات کے لئے مہم زور و شور سے جاری ہے اس لئے ٹی ایم اے کی حدود میں مزید سائن بورڈ لگائے جائیں تاکہ ان پرانتخابی امیدواروں کی مشتہری کے ذریعے زیادہ سے زیادہ آمدن حاصل کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :