پولیس نے سرکاری املاک پر لگے سیاسی جماعتوں کے پوسٹر، بینرز اتار دیئے

کارروائی میں 350جھنڈے، 169 پوسٹرز، 23 بینرز ہٹائے گئے ہیں،ہٹائے گئے پوسٹر تھانوں سے واپس لیے جاسکتے ہیں، ایس ایس پی عمرشاہد

بدھ 27 جون 2018 15:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) کراچی کے ضلع وسطی میں پولیس اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیمز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سرکاری املاک پر لگے سیاسی جماعتوں کے پوسٹر، بینرز اتار دیئے، امیدوار تھانوں سے انہیں واپس حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی عمر شاہد کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ضلع سائوتھ پولیس اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیمز نے مشترکہ کارروائی کی اس دوران سرکاری عمارتوں، کھمبوں پر لگے سیاسی پوسٹرز، بینرز، جھنڈے اتار دیئے گئے ۔

ذرائع کے مطابق کارروائی میں 350جھنڈے، 169 پوسٹرز، 23 بینرز ہٹائے گئے ہیں، ہٹائے گئے جھنڈے، بینرز اور پوسٹرز متعلقہ تھانوں میں موجود ہیں، پوسٹرز، بینرز اور جھنڈے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ہٹائے گئے۔عمر شاہدنے کہاکہ امیدوار اپنے پوسٹرز، بینرز اور جھنڈے متعلقہ تھانوں سے حاصل کر سکتے ہیں، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، پی ایس پی، ٹی ایل آر پی اور ایم ایم اے کے پوسٹرز، بینرز، جھنڈے ہٹائے گئے ہیں۔