سرکاری افسران متعلقہ محکموں کی سروسز عوام تک پہنچانے کو یقینی بنائیں،ترقیاتی اسکیمیں جلد مکمل کی جائیں،کمشنر سبی ڈویژن آیاز مندوخیل

بدھ 27 جون 2018 17:34

سبی۔27جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) کمشنر سبی ڈویژن آیاز مندوخیل نے کہا ہے کہ سرکاری افسران متعلقہ محکموں کی سروسز عوام تک پہنچانے کو یقینی بنائیں،ترقیاتی اسکیمیں جلد مکمل کرلی جائیں ،بلاوجہ فنڈز لیپس ہوئے تو متعلقہ محکمے کا افسر ذمہ دار ہوگا ،کرپشن ثابت ہونے والے اہلکار کے خلاف براہ راست مقدمہ درج کیا جائے گا،کرپشن میں ملوث اہلکاروں کووارننگ دینے اور انکوائری مزید حوصلہ دینے کے مترادف ہوگی، فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنایا جائے ، ڈویژنل افسران اپنے ماتحت اہلکاروں کی دفتروں میں حاضری کو یقینی بنائیں ،افسران آپس میں کوارڈینیشن کویقینی بناکر سروسز کی ترسیل میں بہتری لاسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل محکموں کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کے دوران ڈویژنل آفیسران سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںایڈیشنل کمشنر معمون احمد،ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات راجہ وقارالزماں کیانی ،سپرٹنڈنٹ انجینئرنگ تعمیرات و مواصلات سید نعیم شاہ،سپرٹنڈنگ انجینئرنگ ایری گیشن محمد ایوب سمیجو،ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر فضل الرحمن بگٹی،ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت عبدالحئی رئیسانی،ڈویژنل ڈائریکٹر میر غلام سرور پندرانی ،کنزرویٹر فاریسٹ زاہد رند،ایکسئین ایری گیشن ظاہر مینگل ،ایکسئین کیسکو میرعزیز رند،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر فضل قریشی ،ڈویژنل انجینئر زرعی انجینئرنگ خالد بشیرسمیت ڈویژنل آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کمشنر سبی ڈویژن ایاز مندوخیل نے کہاکہ عوام تک محکموں کی سروسز پہنچانا متعلقہ محکموں کے آفیسران کے فرائض میں شامل ہے آفیسران آپس میں کوارڈی نیشن کو یقینی بنائیں تاکہ کارکردگی بہتر ہوسکے انہوں نے کہا کہ سبی ڈویژن میں جاری ترقیاتی اسکیمات کو جلد اور بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام اسکیمات سے براہ راست ثمرات حاصل کرسکیں انہوں نے مزید کہا کہ جون کلوزنگ نزدیک ہے اور جون کلوزنگ کے دوران بلاوجہ جن محکموں کی ترقیاتی مد کے فنڈز لیپس ہوئے ان کے خلاف سخت کاروائی ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن میں ملوث اہلکار معاشرتی ناسور ہوتے ہیں اور اگر کوئی اہلکار کرپشن میں ملوث ہوا اور ان پر کرپشن ثابت ہوئی تو ایسے اہلکاروں کو وارننگ نہیں دی جائے بلکہ براہ راست مقدمہ درج کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے کیونکہ وارننگ دینا مزید کرپٹ افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کے مترادف ہے انہوں نے مزید کہا کہ آفیسران اپنے اپنے محکموں کی مین پاور کا جائزہ لیں اور غیر حاضر ملازمین کو فوری حاضر کرکے ان سے سروسز لی جائیں انہوں نے کہا کہ آفیسران اپنے بجٹ کے استعمال کو صاف اور شفاف طریقے سے کریں جبکہ محدود وسائل کے باوجود اپنے مسائل میں خود کمی لانے کی کوشش کریں انہوں نے کہا کہ آفیسران کسی کے بھی دبائو میں آئے بغیر اپنے فرائض کو انجام دیں تاکہ عوام تک سروسز بہتر انداز میں پہنچائی جاسکیں اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہوسکے۔