نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپی25پیسے اضافے کی منظوری دے دی

بدھ 27 جون 2018 17:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپی25پیسے اضافے کی منظوری دے دی،اضافے کی منظوری مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دے دی گئی۔اضافے سے صارفین پر15ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیپرا میں مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سماعت ہوئی۔سماعت میں نیپرا کو بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مئی میں ریفرنس فیول کی لاگت5روپے 29 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ12 روپی47 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مہنگے فرنس آئل سی19فیصد سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپی32 پیسے اضافے کی درخواست دی تھی تاہم نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپی25پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :