اسلام آباد ،ْ وفا قی پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کیخلاف کا رروائیاں، 8جو اریو ں سمیت18 ملزمان و گرفتار ،ْنقدی ، اسلہ اور منشیات برآمد

جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مو ثر کا رروائیوں عمل میں لا تے ہو ئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنا یا جا ئے ،ْایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بگوی کی ایس ایچ اوز کو ہدایت

بدھ 27 جون 2018 18:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 08جو اریو ں سمیت18 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہو ئی نقدی ،08مو با ئل فون ، آلا ت قماربازی، 1کلو 555گر ام چرس ،130گر ام ہیر وئن ،12بو تلیں شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ، مزید تفتیش جا ر ی ہے ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگوی نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مو ثر کا رروائیوں عمل میں لا تے ہو ئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنا یا جا ئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د نجیب الر حمان بگو ی کی خصوصی ہد ا یا ت پر وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران18ملزما ن کو گرفتار کر لیا، تھا نہ کو رال پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد نو از بھٹی کی زیر نگر انی اے ایس آئی فواد خا لد معہ دیگر ملازمان نے قما ر باز ی میں ملوث 08ملزمان رنگے ہا تھو ں گرفتار کر لیا،ملزمان میں یاسین ، نادر ، الطاف، ضیاء ،محمد نعیم ، نعیم اختر، محمد صدیق اور خا لد محمود شامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہو ئی نقدی40ہزاروپے، 08مو با ئل فون ، آ لا ت قما ر بازی اور ملزمان کے زیر استعما ل دو گا ڑ یا ں کو بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا ، تھا نہ آ بپا رہ پولیس کے اے ایس آئی محمد انو ر نے دوران گشت ملزم بشارت مسیح سے 10بو تلیں شراب بر آمد کرلیں ، تھا نہ بہار ہ کہو پولیس کے اے ایس آئی محمد امیر نے ملزم افضا ل مسیح سے 2لیٹر شراب بر آمد کرلی، تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے سب انسپکٹر عالمگیر خا ن نے ایک تنزانیہ کے با شند ے کو گرفتار کرکے 130 گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی،جبکہ سب انسپکٹر محمد اشرف نے ملزم ہا شم سے 1030گر ام چرس بر آمد کرلی، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کے اے ایس آئی ظہیر احمد نے ملزم محمد عدنا ن سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے اے ایس آئی محمد آ صف نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم یا سر خا ن کو گرفتار کر لیا ،تھا نہ نیلو رپو لیس سب انسپکٹرمحمد شہباز نے ملزم وراثت سے 180گر ام چرس بر آمد کرلی ، تھا نہ کو رال پولیس کے اے ایس آئی خا لد محمود نے ملزم محمدبلا ل سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ سہا لہ پولیس کے سب انسپکٹر ربنو از نے ملزم محمد عاشق سے 275گر ام چرس اور اے ایس آئی قاسم ضیا ء نے ملزم محمد شفیق سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، جبکہ اے ایس آئی سہیل اکر م نے بغیر اجا زت ڈیزل فروخت کر نے پر ملزمعبد السعید کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، ایس ایس پی آ پر یشزاسلام آ بادنجیب الر حمن بگو ی نے پولیس افسران کی اچھی کا رکر دگی کو سراہا ہے، انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائیو ں میں مزید تیز ی لا ئی جائے مو ثر پٹر ولنگ کر تے ہو ئے مشکو ک اور مشتبہ عنا صر پر کڑی نظر رکھی جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :