باہمی مشاروت سے انتخابی ماحول بہتر بنائیں گے ، نگران وزیر اطلاعات

میر ے لئے عہدہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا بلوچستان کی عوام سب سے زیادہ عزیز ہیں ، اولیاء کرام ومشائخ عظام کا کردار اہمیت کا حامل ہے، ملک خرم شہزاد کی جماعت الصالحین کے وفد سے گفتگو

بدھ 27 جون 2018 20:59

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) حکومت بلوچستان کے ترجمان صوبائی نگران وزیر اطلاعات ونشریات بلوچستان ملک خرم شہزاد نے کہا ہے کہ باہمی مشاروت سے انتخابی ماحول بہتر بنائیں گے میر ے لئے عہدہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا بلوچستان کی عوام سب سے زیادہ عزیز ہیں بلوچستان میں مثالی امن کے قیام کیلئے اولیاء کرام ومشائخ عظام کا کردار اہمیت کا حامل ہے اولیاء کرام نے ہمیشہ امن و محبت کا درس دیا مثالی امن کے قیام کیلئے ان کی خدمات کسی تعریف کی محتاج نہیں 29جون کو ہونے والی عظیم ایشان صوفی کانفرنس میں شرکت کروں گا ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت الصالحین پاکستان کے مرکز ی امیر بانی، جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ الحاج صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صاحبزادہ الحان پیر سکندرسلطان القادری ،صاحبزادہ سلطان محمد حیات ، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ،م ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے فنانس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ،سینئر صحافی الحاج ڈاکٹر قاسم شاہ بخاری بھی موجود تھے حکومت بلوچستان کے ترجمان صوبائی نگران وزیر اطلاعات ونشریات بلوچستان ملک خرم شہزاد نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے جو زمہ داری دی ہے اس کو پوری ایمانداری کے ساتھ سرانجام دوں گا انتخابی عمل کے دوران غیر جانبدارانہ شفاف انتخابات کرانا حکومتی رٹ کا قیام اور میرٹ ہی میری اولین تر جیحات میں شامل ہے بلوچستان اولیاء کرام و مشائخ عظام اس مقصد میں میری رہنمائی کریں اور میرے حق میں دعا کریں کہ للہ تعالیٰ مجھے میرے نیک مقصد میں کامیاب کرے بلوچستان سمیت دنیا بھر میں قیام امن کیلئے اولیاء کرام صوفیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے اولیاء کرام و صوفیاء کرام نے اپنی محنت کے زریعے جو مقام حاصل کیا ہے وہ کسی تعریف کا محتاج نہیں