Live Updates

مریم نواز کا انتخابی حلقہ ایک بار پھر تبدیل ،این اے 127 سے الیکشن لڑیں گی

بدھ 27 جون 2018 21:12

مریم نواز کا انتخابی حلقہ ایک بار پھر تبدیل ،این اے 127 سے الیکشن لڑیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما ء مریم نواز کا انتخابی حلقہ ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کو پہلے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن پھر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری کی گئی امیدواروں کی انتخابی فہرست میں مریم نواز کو این اے 125 لاہور سے ٹکٹ دیا گیا۔

اب ایک بار پھر مریم نواز کا حلقہ تبدیل کر کے انہیں این اے 127 سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع مسلم لیگ (ن)کے مطابق این اے 125 سے پرویز ملک کو ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین نے کہا ہے کہ این اے 127 پر مریم نواز ہیں جبکہ این اے 125 سے انتخاب لڑنے کا میرا حق بنتا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات