او پی سی اوور سیز پاکستانیوںکی شکایات کے ازالے کے لئے کلیدی کردار ادا کررہا ہے ‘عثمان انور

ادارہ سمندر پار مقیم ہم وطنوںکی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور طریقے سے کوشاں ہے‘افسران کے پندرہ روزہ اجلاس سے خطاب

بدھ جون 21:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) ڈائریکٹر جنرل اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی) پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ او پی سی سمندر پار مقیم ہم وطنوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور طریقے سے کوشاں ہے اور ان کی شکایات کے ازالے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے افسران کے پندرہ روزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ڈائریکٹر ز اسد نعیم ، راجہ زبیر ، عشرت اللہ نیازی اور دیگر افسران اجلاس میںشریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اوور سیزپاکستانیوں کی زیر التواء شکایات کے متعلق تفصیلی غورو خو ض کیا گیا اور ڈائریکٹر جنرل او پی سی عثمان انور نے متعلقہ ڈیلنگ افسران کو ان کے جلد حل کے ضمن میں ضروری ہدایات جاری کیں ۔ اجلاس کے دوران شکایات کی مانٹیرنگ اور درجہ بندی کے حوالے سے ڈائریکٹر ریونیو اور ڈائریکٹر لیگل او پی سی کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی کمیٹیوں کی سفارشات بھی پیش کی گئیں۔عثمان انور نے کہا کہ او پی سی نے مختصر عرصے میں ہزاروں اوور سیز پاکستانیوں کا اعتماد حاصل کیا ہے جو اس کی نمایاں کارکردگی کا ثبوت ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :