Live Updates

تحریک انصاف کے پی کے 52 کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کر دیا گیا

خیبرپختونخوا سے تبدیلی کا جو سفر شروع ہوا اس کی بنیاد پر 25 جولائی کو پورے پاکستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا،سابق صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف کا اجتماع سے خطاب

بدھ 27 جون 2018 21:16

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان اور تحریک انصاف کے پی کے 52 کے امیدوار ظاہر شاہ طورو نے پی کے 52 کے مرکزی الیکشن آفس واقع بکٹ گنج کا افتتاح کردیا اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما اور پارٹی کے کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے اس موقع پر سابقہ وزیر تعلیم و توانائی محمد عاطف خان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف امید کی آخری کرن ہے اور تمام عوام اس پارٹی کو سپورٹ کریں تاکہ ہمارا آنے والا کل روشن ہوخیبرپختونخوا سے تبدیلی کا جو سفر شروع کیا ہے اس کی بنیاد پر 25 جولائی کو پورے پاکستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا تحریک انصاف نے بہت سے مسائل کو ختم کیا ہے انشاء اللہ 25 جولائی کو حکومت بنا کر پاکستان کے غیور عوام کی تقدیر بدلیں گے پی کے 52 کے امیدوارظاہر شاہ طورو نے کہا کہ پی ٹی ا ئی کا منشور میرٹ اور انصاف، بلا تفریق عوام کی خدمت کرنا مشن ہیعوام باشعور ہیں اور ان کرپٹ خان خوانین کے کھوکھلے نعروں میں ا نے والے نہیں پاکستان تحریک انصاف کی کامیاب پالیسیوں اور بہترین طرز حکمرانی کی بہن الااقوامی سطح پر پذیرائی ہوئی ہے خیبر پختونخوا میں حکومت ملنے کے بعد اگر عمران خان چاہتا تو روایتی سیاست دانوں کی طرح لوٹ مار کی سیاست کر سکتا تھا لیکن وہ ان کرپٹ لٹیرے عناصر کے خلاف کھڑا رہا اور ان کی کرپشن کو بے نقاب کرتا رہا عمران خان نے عوام کو شعور دیا ہے اور خان خوانین کے چنگل سے ازاد کرایا ہیاکستان تحریک انصاف ہر عمر اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں میں یکساں مقبول ہے اور 25 جولائی کو پورے ملک میں حکومت بنائے گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات