فاٹا انضمام کا فیصلہ قبائلی عوام کی مرضی کے خلاف ہے،نیاز علی

بدھ 27 جون 2018 21:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) متحدہ اصلاحی کمیٹی خیبرایجنسی کے چیئرمین نیاز علی جان آفریدی نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کا فیصلہ قبائلی عوام کی مرضی کے خلاف ہے اس ضمن میں فاٹا کے قبائلی عوام سے نہ تو کوئی مشاورت کی گئی اور نہ ہی صلاح مشورہ کیا گیا، زور آزمائی سے کام لے کر تمام قبائلی کو لاوارث بنانے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے، یہ مکمل کارروائی غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے کی گئی ہے جسے تمام قبائلی عوام مسترد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں فاٹا انضمام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قبائلی عوام غیر سیاسی ہیں، آزادانہ زندگی کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارا سیاست سے کوئی سروکار نہیں، ہم قبائلی عوام وفادار پاکستان ہیں، اب بھی پاکستان کی خاطر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کے خلاف لڑنے کو تیار ہیں، تمام قبائل خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے، ہم پیار اور محبت بھرے لہجے والے ہیں اور پیار و محبت کی زبان کو سمجھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :