محکمہ داخلہ نے جلسے جلوسوں ،انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی

خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف آرمز آرڈیننس کے تحت کاروائی کرکے مقدمہ درج کیا جائے

بدھ 27 جون 2018 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) محکمہ داخلہ نے جلسے جلوسوں اور انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آرمز آرڈیننس کے تحت کاروائی کرکے مقدمہ درج کیا جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے پنجاب پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم اور جلسے جلوسوں کے دوران کسی بھی قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آرمز آرڈیننس کے تحت کاروائی کرکے مقدمہ درج کیا جائے۔ محکمہ داخلہ نے یہ مراسلہ تمام ڈی پی اوز اور ڈی سی اوز کو جاری کرتے ہوئے سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ یہ پابندی کسی بھی قسم کے حادثات سے بچنے کے لیے لگائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :