چوہنگ میں پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی پراسرار طور پر جاں بحق

بدھ 27 جون 2018 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) چوہنگ میں پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار نے زہریلی چیز کھائی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اوراس کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن و ہ جانبر نہ ہوسکا اور جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش کو پوسمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :