بھارت نے پاکستان پر سرجیکل نہیں فرضیکل حملے کئے ، بی جے پی رہنماء کا اعتراف

مودی سرکارنے پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کے دعوے صرف الیکشن میں فتح کے حصول کیلئے لگائے گئے تھے،خطاب

جمعرات 28 جون 2018 13:46

بھارت نے پاکستان پر سرجیکل نہیں فرضیکل حملے کئے ، بی جے پی رہنماء کا ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم اور مرکزی رہنما ایرون شورے نے بالاآخر تسلیم کر لیا ہے کہ پاکستان پر سرجیکل حملے صرف مودی کے دعوے تک محدوداور ڈرامہ تھے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی تھنک ٹینک کے اہم رکن ایرون شورے نے اس بات کا انکشاف ایک تقریب میں کیا جہاں خطاب کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے سرجیکل نہیں بلکہ فرضیکل حملے تھے یہ دعوے صرف الیکشن میں فتح کے حصول کیلئے لگائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ستمبر2016میں کو بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کی ہے تاہم نہ صرف پاکستانی فوج نے اس دعوے کو مسترد کردیا تھا بلکہ دنیا بھر نے بھارت کے اس دعوے کورد کر دیاتھا۔عالمی میڈیانے بھی بھارتی دعوے کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا کیونکہ پاکستان ناقابل یقین حد تک متاثر کن فضائی دفاعی نظام کا حامل ہے اور اس طرح کی سرجیکل سٹرائیک کے لئے جس قسم کی مربوط پلاننگ اور تکنیکی مہارت درکار ہوتی ہے۔ بھارت ابھی اس حوالے سے ٹیسٹنگ اور تجربات کے مراحل سے گزر رہا ہے۔