فوری انصاف کے حصول کیلئے پولیس اور وکلاء کے درمیان تعاو ن جاری رہیگا، اشفاق انور

جمعرات 28 جون 2018 17:42

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور نے سوات بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا ، سوات بار ایسو سی ایشن کے صدر اختر منیر خان ایڈوکیٹ ، نائب صدر سہیل سلطان ایڈوکیٹ، فنانس سیکرٹری فواد، جائنٹ سیکرٹری زڑہ ور خان کے علاوہ سینئر وکلا سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور،باہمی تعاون اور انصاف کے جلد اور موثر فراہمی پر بات چیت ہوئی،ضلعی پولیس سربراہ اور سوات بار ایسو سی ایشن کے صدر اختر منیر خان ایڈوکیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ انصاف کی فراہمی میں کوئی رکائوٹ برداشت نہیں کی جائیگی کیونکہ پولیس اور وکلا برادری کے اعلیٰ اور پیشہ وارانہ ایماندارانہ کارکردگی سے ہی صرف انصاف کی فراہمی بذریعہ عدالت ممکن ہے تاکہ مظلوم کو انصاف اور ظالم کو سزادلوانے میں اہم کردار ادا کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوسوات نے اطمینان کا اظہار کیا کہ معیاری انصاف کے حصول کیلئے پولیس اور وکلا ء کے درمیان تعاو ن جاری رہیگا۔آخر میں ڈی پی او سوات نے سوات بار ایسو سی ایشن کے نمائندوںکا شکریہ ادا کیا اور ہر ممکن تعائون کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :