Live Updates

عمران خان کی جانب سے این اے 131سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں ‘ترجمان

جمعرات 28 جون 2018 21:04

عمران خان کی جانب سے این اے 131سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131سے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ عمران خان انشااللہ این اے 131 لاہور سے انتخاب لڑیں گے، عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی واپسی کی اطلاعات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، بلاتصدیق خبروں کی اشاعت سے گریز کیا جانا چاہیے ، اس قسم کی شرارتوں سے ووٹرز کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات