وائس چانسلر کی ہنزہ کیمپس میں لیڈر شپ کے موضوع پر لیکچر

جمعرات 28 جون 2018 22:35

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ہنزہ کیمپس میں لیڈرشپ کے موضوع پر ایک فکر انگیز لیکچر دیئے۔ اس موقع پر کیمپس کے طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ وسٹاف موجود تھے۔ وائس چانسلر نے اپنے لیکچر میں لیڈر شپ کی خصوصیات ، کوالٹی اور ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر نے کیمپس میں دو مہم جو طالبات جنھوں نے 6050میٹر بلند منگلک چوٹی کو فتح کیا، سمیت دیگر نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیئے اور طلباء کو بڑھ چڑھ کر نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کی۔ بعدازاں وائس چانسلر نے فیکلٹی و سٹاف کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی اور ہم فیصلے کیئے۔

متعلقہ عنوان :