Live Updates

ریٹرننگ آفسر نے عمران خان کا پارٹی ٹکٹ اعتراض لگا کر واپس کر دیا

ٹکٹ کے ساتھ پارٹی وابستگی کا حلف نامہ جمع کروانا بھی ضروری ہے ،ْریٹرننگ آفسر

جمعرات 28 جون 2018 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) حلقہ این اے 53کے ریٹرنگ آفیسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عدنان حیدر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پارٹی ٹکٹ اعتراض لگا کر واپس کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کو حلقہ این اے 53 سے عمران خان کا ٹکٹ جمع کروانے کے لیے علی اعوان ریٹرنگ آفیسر کے روبرو پیش ہوئے جس پر ریٹرنگ آفیسر نے اعتراض کے ساتھ ٹکٹ واپس کر دیا ۔ریٹرنگ آفیسر نے حکم دیا کہ ٹکٹ کے ساتھ پارٹی وابستگی کا حلف نامہ جمع کروانا بھی ضروری ہے ، پارٹی کی طرف سے امیدوار کو ٹکٹ جاری کرنے کا حلف نامہ جمع کروائیں ۔اس موقع پر علی اعوان نے این اے 53 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات