پاک فو ج کے 37بریگیڈئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی ، 9کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے

جمعرات 28 جون 2018 23:46

پاک فو ج کے 37بریگیڈئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی ، 9کا تعلق آرمی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 37بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظودی دی گئی ، نئے عہدے پر ترقی پانے والوں میں سے 9کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق جمعرات کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بریگیڈیئر سے میجر جنرل بننے والے 987افسران کی ترقی کے معاملے پر غور کیا گیا جبکہ 37بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظودی دی گئی ، ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر بابر افتخار، بریگیڈیئر محمد احمد ملک، بریگیڈیئر عرفان ارشد، بریگیڈیئر محمد شہباز خان، بریگیڈیئر طاہر حمید شاہ، بریگیڈیئر عرفان احمد ملک، بریگیڈیئر رضا علی خان، بریگیڈیئر ظفر اقبال، بریگیڈیئر زاہد سرور ملک، بریگیڈیئر کاشف نذیر، بریگیڈیئر عدنان آصف جاہ شاد، بریگیڈیئر محمد زاہد خان، بریگیڈیئر غلام جعفر، بریگیڈیئر محمد منیر افسر، بریگیڈیئر یوسف جمال، بریگیڈیئر احسان محمود خان، بریگیڈیئر محمد یوسف مجوکہ، بریگیڈیئر اسد نواز جنجوعہ، بریگیڈیئر راحت نسیم احمد خان، بریگیڈیئر ممتاز حسین، بریگیڈیئر خرم سرفراز خان، بریگیڈیئر نیئر نصیر، بریگیڈیئر امیر احسان نواز، بریگیڈیئر نجیب احمد، بریگیڈیئر کامران خورشید،محمد عاصم اقبال، بریگیڈیئر محمد ایوب احسان بھٹی، بریگیڈیئر حسن اختر کیانی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

37نئے میجر جنرل بننے والوں میں 9کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے جن میں بریگیڈیئر ملک محمد مسعود، بریگیڈیئر محمد سلمان اشرف، بریگیڈیئر چوہدری محمد قمر الحق نور، بریگیڈیئر سید رضا جعفر، بریگیڈیئر خورشید محمد اتھرا، بریگیڈیئر مسزشہلا باقائی، بریگیڈیئر وسیم عالمگیر، بریگیڈیئر محمد اسد قریشی، بریگیڈیئر راسخ مسعود شامل ہیں۔