کا شتکا ر سویابین کی کاشت اگست تک مکمل کرلیں،زرعی ماہر ین

جمعہ 29 جون 2018 16:28

سلانوالی۔29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) زرعی ماہرین نے سویابین کے کا شت کار و ں کو سفارش کی ہے کہ و ہ سویابین کی کا شت اگست کے آخری ہفتے تک مکمل کرلیں ،فصل سویابین اور اجمیری سویابین کی کا شت سے 20سے 25من تک فی ایکڑ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے، فصل سویابین قسم پنجاب کے تمام آبپاش علاقوںمیں کا شت کی جاسکتی ہے جس سے 25من فی ایکڑ تک پیداوار لی جاسکتی ہے، زرعی ماہرین نے اے پی پی کو بتایا کہ فصل سویابین قسم پنجاب کے زیا دہ بار ش والے اور پو ٹھوہار کے علاقوںمیں باآسانی کاشت کی جاسکتی ہے،سویابین کی بروقت کا شت اور احتیاطی تدابیر اختیار کرکے فی ایکڑ زیاد ہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :