ْ(ن) لیگ نے عدلیہ مخالف ریلی پر سزاپانیوالے وسیم اختر شیخ کے بیٹے کو این اے 137سے ٹکٹ جاری کر دی

جمعہ 29 جون 2018 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ مخالف ریلی پر سزاپانے والے سابق رکن قومی اسمبلی وسیم اختر شیخ کے بیٹے کو ٹکٹ جاری کردی ۔

(جاری ہے)

سابق رکن قومی اسمبلی کے بیٹے سعد وسیم شیخ کو قصور کے حلقہ این اے 137 سے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ جاری کی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی وسیم اختر شیخ سمیت 4 ملزمان کو ایک ،ایک ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔