الیکشن کے فیصلے عدالتوں کے پاس نہیں عوام کے پاس ہونے چاہیے،شاہد خاقان عباسی

دس بار کاغذات نامزدگی جمع کرائے کبھی اس طرح کے اعتراضات نہیں لگے،25جولائی کو کون اہل اور کون نا اہل ہے فیصلہ ہو جائیگا،میڈیا سے بات چیت

جمعہ 29 جون 2018 18:00

الیکشن کے فیصلے عدالتوں کے پاس نہیں عوام کے پاس ہونے چاہیے،شاہد خاقان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) سابق وزیر اعطم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کے فیصلے عوام کے پاس ہونے چاہئے ۔ عدالتوں میں نہیں دس بار کاغذات نامزدگی جمع کرائے کبھی اس طرح کے اعتراضات نہیں لگے۔ لاہور ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں نے دسویں بار کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔

(جاری ہے)

ٹیکنیکل بنیادوں پر کبھی کاغذات مسترد نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ کاغذات مسترد کرنے اور الیکشن کے فیصلے عوام کے پاس ہونے چاہئیں ۔ عدالتوں کے پاس نہیں ۔ 25 جولائی کو عوام فیصلہ کریں گی کہ کون اہل اور کون نااہل ہے انہوں نے مزید کہا کہ ساری جماعتوں کو چھوڑ کر صرف مسلم لیگ(ن) کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اس سے (ن) لیگ کا نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہو رہا ہے کیونکہ عوام اسے جانتی ہے ۔ ۔