شمالی کوریا نے وعدے کے مطابق جوہری تجربہ گاہ بند کر دی ،جنوبی کوریا

جمعہ 29 جون 2018 18:00

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء)جنوبی کوریا کے وزیرِ وحدت چو میونگ گیون نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے وعدے کے مطابق جوہری تجربہ گاہ بند کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دارالحکومت سیئول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے وزیر برائے وحدت چومیونگ گیون نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ ماہ غیرملکی صحافیوں کو پنگّیری جوہری تجربہ گاہ پر اس کے کام کا مشاہدہ کرنے کی دعوت دی تھی اور وعدہٰ کیا تھا کہ تجربہ گاہ کو بند کرنے کیلئے اس نے ایک سرنگ اور دیگر تنصیبات تباہ کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالات اور تصاویر کے تجزیے کے بعد جنوبی کوریا اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ شمالی کوریا اپنے کئے عودے کے مطابق پنگّیری جوہری تجربہ گاہ بند کر دی ہے۔