ٹرمپ یوکرین جنگ کے پرامن حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، وائٹ ہائوس

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 15:19

ٹرمپ یوکرین جنگ کے پرامن حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، وائٹ ہائوس
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وائٹ ہاس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کے تنازع کے پرامن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ دن رات امن کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں اور وہ روس اور یوکرین کے حوالے سے بھی یہی جذبہ برقرار رکھیں گے، بالکل ویسے ہی جیسے وہ اسرائیل اور غزہ کے معاملے میں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کیرولین لیوٹ نے مزید کہاکہ یہ مشرق وسطی میں ایک نئے دور کا آغاز ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہی صورت حال روس اور یوکرین کے درمیان بھی ممکن ہو، صدر اس کے لیے انتہائی سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے 16 اکتوبر کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو اور 17 اکتوبر کو یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران واضح کیا کہ یہ تنازع بہت طویل ہو چکا ہے اور اب امریکہ کا صبر انتہائی کم ہوتا جا رہا ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ انہوں نے صدر زیلنسکی سے تنازع کے حل کے لیے معاہدہ کرنے پر زور دیا ہے۔