سعودی عرب، میڈیکل کے 4 شعبوں میں سعودائزیشن کے دوسرے مرحلہ کا آغاز

طبی اداروں میں کارکنوں کی گنجائش کو دیکھتے ہوئے سعودائزیشن کا تناسب مقرر کیا گیا،رپورٹ

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 15:19

سعودی عرب، میڈیکل کے 4 شعبوں میں سعودائزیشن کے دوسرے مرحلہ کا آغاز
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) سعودی وزارت صحت کے تعاون سے نجی طبی اداروں میں 4 پیشوں میں سعودائزیشن کے دوسرے مرحلہ کا آغازکردیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارتِ افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے مملکت کے پرائیوٹ سیکٹر میں سعودی مرد وخواتین کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سعودائزیشن مہم پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔

وزارت نے مملکت کے تمام ریجنز میں قائم ہسپتال و طبی مراکز کو ہدایت کی تھی کہ وہ مختلف شعبوں میں سعودی کارکنوں کو تعینات کریں ۔

(جاری ہے)

سعودائزیشن پرعمل درآمد کے لیے وزارت نے مختلف مراحل کا تعین کیا تھا۔طبی اداروں میں کارکنوں کی گنجائش کو دیکھتے ہوئے سعودائزیشن کا تناسب مقرر کیا گیا۔وزارت کی جانب سے مقرر کردہ تناسب کے مطابق نیوٹریشن اور فزیوتھراپی کے شعبے میں سعودی کارکنوں کی تعداد 80 فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ میڈیکل لیبارٹریز میں 70 فیصد اور ریڈیولوجی میں سعودی کارکنوں کا تناسب 65 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

طبی اداروں میں سعودی کارکنوں کی کم از کم ماہانہ اجرت کا تعین بھی کیا گیا ہے ۔ اسپیشلسٹ کو 7 ہزار ریال جبکہ ٹیکنیشن کے لیے کم از کم ماہانہ تنخواہ 5 ہزار ریال مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :