ای لائبریری پبلک میں انفارمیشن لٹریسی کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی سیمینار

جمعہ 29 جون 2018 20:08

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) ای لائبریری پبلک راولپنڈی میں انفارمیشن لٹریسی کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی سیمینار منعقد ہوا جس کا اہتمام چیف لائبریرین و معروف دانشور ای لائبریری کے سربراہ شیر افضل ملک نے پاکستان لائبریریز ویلفیئر آرگنائزیشن , سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے کیا - سیمینار میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی -چیف لائبریرین ای - لائبریری راولپنڈی شیر افضل ملک نے کہا کہ سیمینار کے انعقاد کا مقصد ان طریقوں اور تکنیک سے آگاہ کرنا ہے جن کی مدد سے وہ اپنے پسندیدہ موضوعات کے بارے میں انٹر نیٹ کی مدد سے جدید ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور اس سے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں - سیمینار کے مقررین ڈاکٹر محمد سجاد مرزاپرنسپل لائبریرین , علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے محمدجواد نے متعلقہ موضوعات کے بارے میں شرکاء کو مفید معلومات سے آگاہ کیا۔