ضلع خانیوال کی16مانیٹرنگ افسران نے حلف لے لیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے حلف لیا

جمعہ 29 جون 2018 20:09

خانیوال۔29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جاوید الحسن چشتی نے اپنے دفتر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں آئندہ انتخابات 2018کے لیے مقرر کیے جانیوالی16 مانیٹر نگ افسران سے حلف لے لیا ۔

(جاری ہے)

16رکنی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم کی قیادت ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ آفیسر /ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کررہے ہیں اس موقع پر تقریب حلف برداری میں ایڈ یشنل سیشن جج مہر غلام عباس سیال ‘سید ضیغم عباس رضوی ‘سینئر سول جج ایڈ منسٹریشن محمد زبیر غوری سمیت بھی موجود تھے ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جاوید الحسن چشتی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر عدلیہ عام انتخابات کا انعقاد نہایت شفاف ‘غیر جانبدارانہ اور منصفانہ یقینی بنائے گی ‘مانیٹرنگ آفیسرز ذمہ داری اور قومی فریضہ کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں ۔