عوام مون سون کی بارشوں میں بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں، حیسکو

جمعہ 29 جون 2018 20:24

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) حیسکو انتظامیہ صارفین اور عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مون سون کی بارشوں میں بجلی کی تنصیبات سے دور رہنے کی کریں بارش کے دوران بجلی کے پولوں ،تاروں و دیگر تنصیبات سے خود کو دور رکھیںبارش کے موسم میں گیلے جسم کی صورت میں بجلی کی نتصیبات اور آلات کو ہاتھ نہ لگائیں کیونکہ اس میں برقی رو (کرنٹ ) ہوتا ہے جس سے جانی نقصان ہوسکتا ہے ، اس کے علاوہ مال مویشی کو بجلی کے پول یا تاروں سے دور رکھیں چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو رحم علی اوٹھو کی ہدایات پر حیسکو میں -"رین ایمرجنسی " نافذکی گئی ہے ، اور چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ،حیسکو کی ٹیمیں بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہی ہے جس میں عوام کے مکمل تعاون اور ساتھ کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی علاقے میں فنی خرابی یا سائن بورڈ یا درختوں کے گرنے کی وجہ سے بجلی بند ہے تو ہمیں اطلاع دیں تاکہ بروقت احتیاطی طور پر بجلی بند کرکے کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :