سپریم کورٹ ،سندھ کی رسم سنگ چٹی کے خلاف از خود نوٹس پر سماعت

سابق وفاقی وزیر میر ہزار خان بجرانی کی وفات کے باعث کیس نمٹا دیا گیا

جمعہ 29 جون 2018 21:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) سپریم کورٹ میں سندھ کی رسم سنگ چٹی کے خلاف از خود نوٹس پر سماعت ، عدالت نے سابق وفاقی وزیر میر ہزار خان بجرانی کی وفات کے باعث کیس نمٹا دیا گیا، جمعہ کے روز چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سندھ کی رسم سنگ چٹی کے خلاف از خود نوٹس پر سماعت کی، میر ہزار خان بجرانی کی طرف سے سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے، لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں ٹرائل مکمل ہو چکا ہے لیکن اس میں کوء ثبوت پیش نہیں کیا گیا، میر ہزار خان بجرانی اب اس دنیا میں بھی نہیں رہے، از خود نوٹس میر ہزار خان بجرانی کے پانچ معصوم بچیوں کے سنگ چٹی کے فیصلے پر لیا گیا تھا ،ٹرائل مکمل ہونے اور میر ہزار خان بجرانی کی وفات کے باعث عدالت نے کیس نمٹا دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سنگ چٹی کی رسم اندرون سندھ قبیلے کا سردار سزا کے طور پر دیتا تھا، رسم میں ملزم کے گھر کی چھوٹی لڑکیاں مقتول کی فیملی کو ونی کر دی جاتی تھیں ، میر ہزار خان بجرانی نے اپنے علاقے میں ایک واقعے پر پانچ معصوم بچیوں کو ونی کر دیا تھا ، معصوم بچیوں کو بھیڑ بکریوں کے سمیت مقتول کی فیملی کے حوالے کیا گیا،میڈیا پر خبریں آنے کے بعد اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری نے 2006 میں از خود نوٹس لیا تھا۔